سوشل ایشوز
پولیس کی کارروائی، نجی یونیورسٹی کے گیٹ پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
اسلحہ دیکھ کر نجی یونیورسٹی کے گارڈز بھی ایک کمرے میں چھپ گئے، لوگوں نے مسلح شخص کو نجی یونیورسٹی سے نکالا تو اس نے فائرنگ کردی
لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کے گیٹ پرفائرنگ کی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں یونیورسٹی کے گیٹ پر ایک اسلحہ بردار شخص کو داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلح شخص کو سکیورٹی گارڈ نے نجی یونیورسٹی میں داخل ہونے سے نہیں روکا، اسلحہ دیکھ کر نجی یونیورسٹی کے گارڈز بھی ایک کمرے میں چھپ گئے، لوگوں نے مسلح شخص کو نجی یونیورسٹی سے نکالا تو اس نے فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نجی یونیورسٹی کے گیٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم افضل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔