سوشل ایشوز

دو حقیقی بہنوں کو کس نے اور کیوں قتل کیا؟ وجہ سامنے آگئی

فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں ڈرم سے دو خواتین کی لاشیں ملنے کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔

فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں تین روز قبل سیم نالے میں تیرتے پلاسٹک کے ڈرم سے دو خواتین کی لاشیں ملی تھیں۔ لاشوں کی شناخت وہاڑی کی آمنہ اور زینب کے نام سے ہوئی ہے، دونوں آپس میں بہنیں اورشادی شدہ نکلی ہیں۔

پولیس نے خواتین کے موبائل فون ڈیٹا کی بنیاد پر ماموں کانجن کے رہائشی نوجوان عمر فاروق کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ان کے قتل کا سراغ بھی مل گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عمر فاروق نے بتایا کہ اس کی آمنہ سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی اور اس نے پہلے آمنہ کے ساتھ مل کر کے اس کے شوہر ظفر علی کو بھی وہاڑی جا کر قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں بہائی تھی۔ملزم کے مطابق شادی نہ کرنے پر آمنہ نے اپنے شوہر کے قتل کا راز فاش کرنے کی دھمکی دی جس پر عمر فاروق نے آمنہ کو بہانے سے بلایا، آمنہ اپنی بہن زینب کو ساتھ لے کر اسے ملنے ماموں کانجن آئی تو ملزم عمر نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے دونوں کوقتل کر دیا۔

پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان کی نشاندہی پر مقتول ظفر علی کی لاش کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.