سوشل ایشوز

بارات والی ٹریکٹرٹرالی تالاب میں گرگئی،بچوں سمیت پانچ افراد

مرد و خواتین اور بچے ٹریکٹر پر سواربارات میں شامل ہوکر گاؤں ٹلن جتوئی جارہے تھے

سجاول جونیجو کے قریب بارات لیکر جانے والی  ٹریکٹر تیز رفتاری کے باعث تالاب میں گرگئی، جس سے 4 بچوں اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں سجاول جونیجو کے نواحی گاؤں احمد جتوئی کے رہائشی مرد و خواتین اور بچے ٹریکٹر پر سواربارات میں شامل ہوکر گاؤں ٹلن جتوئی جارہے تھے کے تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر قابو سے نکل گیا اور الٹ کر مچھلی کے تالاب میں گرگیا ۔حادثے کے نتیجے میں 4 بچے عبدالرحمان ، رسول بخش ، عبدالقادر اور خاتون زاہدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ریسکیو ٹیموں ، پولیس اور اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر 10 زخمیوں کو وہاں سے نکالا جنہیں رتوڈیرو اور لاڑکانہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔ چار بچوں اور خاتون کی لاش گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.