سوشل ایشوز

رشتے داری کے تنازع پر فائرنگ،4 افراد ہلاک

 خیرپور میں رشتے داری کے تنازعے پر 2گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیرپور کی تحصیل پیر جوگوٹھ کے نواہی گاؤں ہزارو خان خروس میں خروس برادری کے دو گروپوں میں رشتے داری کے تنازعے پر تصادم ہوگیا جس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے گروپوں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے باعث چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقتولین کی شناخب نظرمحمد،راجہ سیف اللہ اور علی خروس کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.