سوشل ایشوز

انڈے چوری کا الزام؛تشدد سے بچے کی آنکھ ضائع

مرغی کے انڈے چوری کرنے پر بااثر ملزم نے چار سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اس کی آنکھ ضائع کردی۔

احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے میں بااثر ملزم نے چار سالے بچے امان اللہ پر انڈے چوری کے الزام پر بہیمانہ تشدد کیا اور بچے کی آنکھ میں سرنج چھبو کر اس کی آنکھ ضائع کردی۔واقعہ میڈیا پر نشر ہوا تو ملزم نے صلح کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا جبکہ پولیس نے بااثر ملزم کا ساتھ دیتے ہوئے مقدمہ کا اندراج تک نہ کیا۔

متاثرین والدین نے احمد پور شرقیہ کی مقامی عدالت میں درخواست جمع کرائی تو عدالتی حکم پر پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

امان اللہ کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.