سوشل ایشوز
دوکاندار نے بھکاری لڑکی پر گرم گھی پھینک دیا
بھیک مانگنے والی لڑکی پر دوکاندار نے گرم گھی پھینک دیا، لڑکی کا چہرہ اور گردن سمیت 40 فیصد جسم جھلس گیا۔
متاثرہ لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی علاج جاری ہے، ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم اسے بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفربزدار کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا اور اسے قریبی علاقے سے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کافی عرصہ سے لڑکی کو تنگ کررہا تھا۔