سوشل ایشوز

2 ماہ کے بیٹے کو بے دردی سے پیٹنے والی ماں گرفتار

دوماہ کےبیٹےکوبےدردی سےمارنےکی ویڈیوسامنےآنےکےبعد خاتون کوگرفتارکرلیا گیا

مقبوضہ کشمیرمیں دوماہ کےبیٹےکوبےدردی سےمارنےکی ویڈیوسامنےآنےکےبعد خاتون کوگرفتارکرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیومیں خاتون کوبیڈ پربیٹھےکسی شخص سےبحث کرتےدیکھا گیا تھا جب کہ اس دوران خاتون کےپاس موجود بچہ مسلسل روتا رہا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاکہ بچےکےچپ نہ ہونےپرماں نےشیرخوارکوبری طرح مارا اوربسترپرہی پھینک دیا جس کےبعد اس واقعےکی ویڈیوبھی سامنےآئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق واقعےکی ویڈیووائرل ہونےکےبعد خاتون کوتلاش کرکےگرفتارکرلیا گیا ہےتاہم ویڈیووائرل ہونےکے بعد اسےسوشل میڈیا سےہٹادیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.