سوشل ایشوز

کھچڑی میں زیادہ نمک ,شوہر نے بیوی کو مار ڈالا

واقعہ جمعہ کی صبح 9:30 بجے پیش آیا جب مقتولہ نرملا نے شوہر کو ناشتے میں کھچڑی دی

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 46 سالہ نلیش گاگھ نے اپنی 40 سالہ اہلیہ نرملا کو  صرف کھانے میں نمک زیادہ ہونے پر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعہ کی صبح 9:30 بجے پیش آیا جب مقتولہ نرملا نے شوہر کو ناشتے میں کھچڑی دی، چاولوں میں نمک تیز ہونے کے باعث نلیش آپے سے باہر ہو گیا اور اپنی اہلیہ کو گلے سے دبوچ لیا۔ پولیس کے مطابق جب تک نرملا کی موت واقع نہ ہوئی، نلیش نے اس کا گلا نہ چھوڑا،  ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.