سوشل ایشوز

لاپتہ دعا کاظمی کا معاملہ، شاداب خان نے حکام سے مطالبہ کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ کاظمی اور ان کے اہل خانہ کیلئے دعا کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شاداب خان نے کہا کہ ‘ دعا زہرہ اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعائیں ہیں کہ  وہ اور تمام لاپتہ بچے بحفاظت اپنے والدین کے پاس واپس آجائیں’۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میں حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ’ وہ ہمارے بچوں کی حفاظت کریں۔ وہ ہمارا مستقبل ہیں، اس سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے’۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ کاظمی کی تلاش میں پولیس نے سانگھڑ میں چھاپہ مار کر ایک بچی کو بازیات کرایا تاہم بازیاب ہونے والی لڑکی کوئی اور نکلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.