سوشل ایشوز

"زمین کھا گئی یا آسمان”۔۔۔دعا زہرہ بازیاب نہ ہوسکی

کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ 4؍ روز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکی تاہم پولیس کے تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی مرضی سے گئی ہے۔

فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں، گھر کے انٹرنیٹ ڈیوائس سے کوٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری ملی ہے۔ دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کی ہے اور میری بیٹی دن میں لاپتہ ہوئی تاہم پڑوسیوں نے تصدیق کی ہے کہ فوٹیج میں دعا زہرہ ہی ہے۔ سانگھڑ پولیس اور حساس اداروں نے اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اغواء لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا ہے، مبینہ طور پر چٹیاریوں ضلع سانگھڑ کے کسی وڈیرے کے لڑکے نے دعا زہرہ سے شادی کرکے اسے اپنے کسی نامعلوم گھر میں چھپا رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق الفلاح سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی 14سالہ نوجوان لڑکی دعا زہرہ 4روز بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکی لیکن تحقیقات کے دوران پولیس کو اہم شواہد ملے ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دعا زہرہ کو اغواء نہیں کیا گیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے گئی ہے۔

پولیس کو دعا کے گھر کے اطراف لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں، پولیس کا دعویٰ ہے کہ فوٹیج میں دعا اپنی مرضی سے سوزوکی میں جاتی دیکھی گئی ہے، فوٹیج دعا کے والد کو بھی دکھائی گئی لیکن انہوں نے کہا کہ یہ دعا نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج پڑوسیوں کو دکھائی گئی تو انہوں نے تصدیق کی کہ یہ لڑکی دعا ہی ہے، لڑکی کے والد کے بھی متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں، والد کا کہنا ہے کہ دعا ساتویں جماعت کی طالبہ تھی اور ڈیڑھ سال سے اسکول نہیں گئی، تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ دعا تیسری جماعت سے اسکول ہی نہیں گئی۔تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے نجی اسکول کے پرنسپل، ساتھی طالبات سے بھی معلومات حاصل کی ہیں جبکہ گھر میں لگے انٹرنیٹ ڈیوائس سے بھی اہم شواہد ملے ہیں، پولیس کا دعویٰ ہے کہ کوٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری ملی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.