سوشل ایشوز

دعا زہرہ کے بعد کراچی سے ایک اور نوجوان لڑکی لاپتہ

کراچی: سعود آباد ملیر سے 16 سالہ نمرہ بھی لاپتا ہوگئی۔ 

کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کے بعد ایک اور لڑکی غائب ہونے کی اطلاع ملی ہے، اور کراچی کے علاقے سعود آباد ملیر سے 16 سالہ نمرہ بھی لاپتا ہوگئی ہے۔لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ میں اور اہلیہ کام پر گئے ہوئے تھے، واپس آئے تو بیٹی نہیں تھی، رشتے داروں اور دوستوں سے رابطے کی کوشش کی لیکن کسی کو علم نہیں تھا، اہل علاقہ کہتے ہیں کہ انہوں نے دیکھا کہ نامعلوم افراد بیٹی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے، 20 اپریل کو مقدمہ درج کرایا تو پولیس نے کچی ایف آئی آر کاٹی۔

لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ واقعے کو 4 روز گزر گئے، پولیس تاحال پتا نہ لگاسکی، نمرہ دسویں جماعت کی طالبہ ہے، بیٹی کے پاس موبائل ہونے کے باوجود پولیس اسے ٹریس نہیں کرپائی، وزیراعلیٰ، آئی جی اور دیگر حکام سے بچی کی بازیابی کے لیے مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.