سوشل ایشوز

دعازہرہ کو تلاش کرنے والے پولیس اہلکارکو انعام ملےگا

آئی جی سندھ  نےلاہورپولیس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل کےلئےدعا زہرہ کیس میں مدد کرنےپرایک لاکھ روپےنقد انعام اورسرٹیفکیٹ دینےکا اعلان کیا

دعازہرہ کو تلاش کرنے والے پولیس اہلکارکو انعام ملےگا،آئی جی سندھ مشتاق مہر نے لاہور پولیس کی لیگل برانچ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل کو دعا زہرہ کیس میں حاضر دماغی پر ایک لاکھ روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ بکل نمبر 12381 کے حامل ہیڈ کانسٹیبل نے لاہور کی متعلقہ عدالت میں دعا زہرہ کی موجودگی سے متعلق اطلاع بروقت اپنے سینئر پولیس آفیسر کو دی جس سے لڑکی کا سراغ لگانے میں مدد ملی۔پولیس اہلکار کی جانب سے حکام کو یہ آگاہی دینے اور تمام تر ضروری قانونی اقدامات اختیار کیے جانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے آئی جی سندھ نے ان کی ستائش کی اور ایک لاکھ روپے نقد انعام و تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.