سوشل ایشوز

اغوا یا زیادتی؟ دو نوجوان لڑکے قتل؛تحقیقات شروع

تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے دو لڑکوں کو قتل کرکے لاشیں موٹروے پر پھینک دیں۔پولیس افسران نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی ہے کہ معاملے کی تحقیقات زیادتی قتل، اغوا سمیت دیگر پہلوں پر بھی کی جائے تاکہ جلد ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے۔

پولیس نے قتل اور زیادتی سمیت دیگر زاویوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، سی پی او عمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوھاب نے ابتدائی تحقیقات پر بریفنگ بھی دی۔پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے 2 لڑکوں کو قتل کیا اور لاشیں موٹروے پر پھینک گئے، قتل ہونے والے لڑکوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.