سوشل ایشوز

لیک ویو پارک میں ہلڑ بازی اور ہنگامہ آرائی، 13 افراد گرفتار

لیک ویو پارک میں 8 مئی تک صرف فیملیز کے داخلے کی اجازت ہے، پابندی کے باوجود سینکڑوں نوجوان پارک میں داخل ہوئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مشہور لیک ویو پارک میں ہلڑبازی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 13 افراد کو گرفتار کر کے ان کو مقامی تھانے منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عید کے آخری روز پارک میں داخلے کے لیے شہریوں کا رش لگ گیا، بہارہ کہو سے کشمیر چوک تک شدید ٹریفک جام ہوگیا جس میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ پولیس کے مطابق لیک ویو پارک میں 8 مئی تک صرف فیملیز کے داخلے کی اجازت ہے، پابندی کے باوجود سینکڑوں نوجوان پارک میں داخل ہوئے اور انہوں نے پارک کے عملے سے ہاتھا پائی کی اور زبردستی داخلے کی کوشش کی جس پر 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہنگامہ آرائی کے بعد لیک ویو پارک کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.