سوشل ایشوز

لاہور میں پیاز کی قیمت نے عوام کے آنسو نکال دیئے

لاہور میں پیاز کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی اور مارکیٹ میں پیاز 200 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا جب کہ پیاز کا سرکاری ریٹ 95 روپے فی کلو مقرر ہے۔ 

لاہور میں پیاز خریدنے والے شہریوں کا کہنا ہےکہ پیاز سالن کے لیے سب سے ضروری چیز ہے لیکن اتنا مہنگا خریدنا ممکن نہیں۔دوسری جانب سبزی فروشوں نے روایتی بہانے بناتے ہوئے کہا کہ عید پر منڈی بند ہے جس کی وجہ سے پیاز  کی سپلائی متاثر ہے۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور نے منڈیوں کا دورہ کیا اور پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیاز کی نیلامی کی مانیٹرنگ سخت کرنے سے قیمت کم ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.