سوشل ایشوز

خلع کا فیصلہ اور سنگین الزامات: عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کو ان فالو کر دیا

 خلع کی خبروں کے بعد رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ان فالو کر دیا۔

گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انھوں نے آگاہ کیا تھا کہ انھوں نے شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ بعد ازاں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے، عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں۔

دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ ‏شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، عامر لیاقت نشہ کرکے تشدد کرتے تھے، وہ شیطان سے بھی بدتر ہے۔

‏‎عامر لیاقت کی جانب سے پہلے ان تمام الزامات کی تردید کی گئی لیکن بعد میں ان کی جانب سے بھی دانیہ شاہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے متعدد وائس نوٹ جاری کیے گئے۔

ایک اسٹوری میں عامر لیاقت نے اہلیہ کو ان فالو کرنے کا اعلان کیا اور اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنی پہلی اور دوسری اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’گوکہ دونوں کو طلاق نہیں دی لیکن وہ دونوں غیرت مند اور باحیا تھیں، دونوں نے میری عزت کی حفاظت کی، اُن دونوں نے پہلے اپنے نام کے ساتھ میرا نام ہٹایا اور پھر طلاق مانگی۔‘

اُنہوں نے دانیہ شاہ کو کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اور تُم کتنی بہادر ہو کہ 15 سال کی عُمر میں طلاق لینے چل پڑی ہو، میں اب تمہیں اَن فالو کرتا ہوں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.