سوشل ایشوز
لاہور میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
لاہور میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔
لاہور میں واقع موچی دروازے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں موقع پر ہی ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ اسپتال پہنچنے کے بعد دوسرا زخمی بھی چل بسا۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر جاں بحق افراد کو مردہ خانے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔