سوشل ایشوز

کیا کھائیں کیا پکائیں؟ دال، سبزی، گوشت اور کچھ بھی سستا نہیں

ملک میں دال، سبزی، گوشت اور پھل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ نہ پوچھیں کیسے گزارا ہوتا ہے، مہنگائی نے جینا دوبھر کر دیا ہے، کراچی کے بازاروں میں بھی بُرا حال ہے اور شہریوں کو سستی اشیاء کی تلاش ہے۔راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ قیمتوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے، لیموں 800 سے 1000 روپے کلو، ٹماٹر 100 روپے جبکہ چینی اوپن مارکیٹ میں کہیں 90 تو کہیں 95 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

لاہور اور کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، لاہور میں مرغی کا گوشت 80 روپے کی کمی کے بعد 393 روپے کلو ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.