سوشل ایشوز

کراچی سے ایک اور لڑکی لاپتہ،7 دن بعد مقدمہ درج

کراچی سے ایک اور لڑکی لاپتہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ لڑکی کے والد عبدالرحمان نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی ریحانہ ہمارے ساتھ عید کے تیسرے دن گھومنے کے لیے کلفٹن آئی جس کے بعد وہ وہاں سے لاپتہ ہوگئی۔لاپتہ ہونے والی لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے بیٹی کو ڈھونڈ رہے ہیں مگر وہ نہیں ملی، ون فائیوکو فوری اطلاع کے بعد 7 دن تک تھانوں کے چکر کاٹتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس مقامی تھانے اور وہاں کی پولیس کلفٹن تھانے بھیجتی رہی تاہم ایک ہفتے کے بعد واقعے کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں اغواء کی دفعہ کے تحت درج ہوا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا لڑکی کے اہلخانہ سے رابطہ ہوا ہے انہیں  کسی پر شک نہیں لہٰذا تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.