سوشل ایشوز

عوام سے کروڑوں کا فراڈ کرنے والی خاتون کراچی سے گرفتار

 شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والی خاتون کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔

 خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ملزمان کے اشتہاری ہونے پرکوہسارپولیس نےکراچی میں کارروائی کی۔ ملزمان جعلی دستاویزات پرمختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھلواتے رہے اور روحانی حساب کتاب بتا کرلوگوں کوجائیدادیں فروخت کرنےکا مشورہ دیتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان متعدد لوگوں سے فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان نے ایک شہری سے32 کروڑمختلف طریقوں سے لیے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کی کراچی سے گرفتاری کے بعد ملزمہ کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.