سوشل ایشوز
دعا زہرا کی شوہر کے ساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل
گزشتہ ماہ کراچی سے لاہور آکر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی دعا زہرا کی شوہر ظہیر احمد کے ہمراہ سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دعا، ظہیر احمد اور ان کے اہلخانہ کے ہمراہ موجود ہیں اور اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں کراچی سے لاہور آکر شادی کرنے والی دعا زہرہ کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق دعا زہرہ کے نکاح خواں قاری حافظ غلام مصطفیٰ کو حراست میں لے لیا گیا۔