سوشل ایشوز
ڈاکوؤں کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی؛ملزمان کی تلاش جاری
پنجاب کے شہرپتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پتوکی میں ڈاکوؤں نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
ڈی پی او قصورمحمد صہیب اشرف کے مطابق پنجاب فرانزک لیب اورکرائم سین یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی اے اے اورضلعی پولیس کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے۔