سوشل ایشوز

قتل کرکے چھپائی گئی لڑکی کی لاش برآمد

کراچی کےعلاقے ماڑی پورمیں ہاکس بےپرساحل سمندرکےہٹ میں چھ ماہ قبل قتل کی گئی لڑکی کی لاش پولیس نےبرآمد کرلی

کراچی کےعلاقے ماڑی پورمیں ہاکس بےپرساحل سمندرکےہٹ میں چھ ماہ قبل قتل کی گئی لڑکی کی لاش پولیس نےبرآمد کرلی ہے۔  سپریٹنڈنٹ پولیس انویسٹی گیشن عمران قریشی کےمطابق چھ ماہ قبل ہاکس بےپرلڑکی کےقتل اوردفنانےکا انکشاف ایک مقدمےکی تفتیش کےدوران سامنےآیا۔ عمران قریشی کےمطابق ڈسٹرکٹ کیماڑی شعبہ تفتیش نےہٹ کےمالک اورملازم کوگرفتارکرلیا۔

ہٹ کےمالک ولی محمد اورملازم ولی شاہ نےدوران تفتیش انکشاف کیا ہےکہ چھ ماہ قبل ایک لڑکا اورلڑکی ہٹ پرآئےتھے۔ اس دوران دونوں کےدرمیان جھگڑا ہوگیا لڑکےنےلڑکی پرتشدد کیا اورگلےمیں پھندا ڈال کرقتل کردیا اورفرارہوگیا۔

پولیس کےمطابق مالک جب اپنےہٹ پرپہنچا توہٹ میں لڑکی کی لاش پڑی تھی۔ ہٹ کےمالک نےپولیس کواطلاع دینےکی بجائےمعاملہ چھپانے کےلیےلڑکی کی لاش کوآگ لگادی۔ لاش جلانےکےبعد باقیات کوزمین میں دفنا دیا۔

پولیس نےملزم کی نشاندہی پردفن لاش کی باقیات نکال لی ہیں، ڈی این اے کی مدد سےشناخت کا عمل کیا جائےگا۔ تمام تھانوں سےلاپتا لڑکیوں کےحوالےسےکراچی بھرکےپولیس شکایت مراکزسےتفصیلات حاصل کرنےکےلیےخط لکھ دیا گیا ہے۔ فرارملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.