سوشل ایشوز

جہیز کےطعنے، 3 بہنوں کی بچوں کےہمراہ خودکشی

طعنےملنےاورپریشان کرنےپرایک ہی خاندان میں رخصت ہوکرآنےوالی تین بہنوں نےاپنےبچوں کےہمراہ خود کشی کرلی

بھارتی ریاست راجستھان میں سسرال کی طرف سےجہیزکےلیےطعنےملنےاورپریشان کرنےپرایک ہی خاندان میں رخصت ہوکرآنےوالی تین بہنوں نےاپنےبچوں کےہمراہ خود کشی کرلی۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق خودکشی کرنےوالی بہنوں میں سےحاملہ تھیں،جب کہ مرنے والےبچوں میں سےایک کی عمر 4 سال اوردوسرا نوزائیدہ تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ والدین کی طرف سےجہیزنہ ملنے پرسسرالی تینوں بہنوں کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس سے تنگ آکر تینوں لڑکیوں نےانتہائی قدم اٹھانےکا فیصلہ کیا۔ خودکشی کرنے والئ لڑکیوں کی عمریں 20، 23 اور 25 سال تھیں۔

پولیس کے مطابق راجستھان کے ضلع جے پور میں تین بھائیوں کی شادی مذکورہ تینوں لڑکیوں سے ہوئی تھی اور سب ایک ہی گھر میں رہتے تھے،  واقعہ پیش آنے کے بعد گھر والوں کو خط ملا جس میں درج تھا کہ ہم اب اس دنیا سے جا رہے ہیں، اس طرح روز  روز مرنے سے اچھا ہے ایک ہی بار دم نکل جائے، ہماری موت کی وجہ سسرال والے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.