سوشل ایشوز

غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو موت کے گھاٹ اتاردیا

صوبہ سندھ کے ضلع جیکب آباد میں مسلح افراد نے غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس ذارئع کے مطابق واقعہ اے سیکشن تھانہ ٹھل کی کی حدود میرل کھوسو میں پیش آیا ، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا، تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مقتولین کو کس نے قتل کیا، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جلس گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.