سوشل ایشوز
پولیس اہلکار نے بہن کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کرکے خودکشی کرلی
لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں پولیس اہلکار نے بہن کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کر کے خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق فورانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی۔سابق نائب قاصد گوجرانوالا 50 سالہ عابد محکمہ سے برطرف تھا، جائیداد کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد عابد نے 60 سالہ بہن ساجدہ کو فائر مار کر قتل کر دیا، بعد ازاں 50 سالہ عابد نے بھی خود کو فائر مار کر خودکشی کر لی۔