سوشل ایشوز

نمرہ کاظمی کا میڈیکل ٹیسٹ مکمل؛ رپورٹ عدالت میں پیش

کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی نمرہ کاظمی کی عمر کے تعین کے لیے عدالتی حکم پر اس کا میڈیکل ٹیسٹ کر لیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے 2 روز قبل نمرہ کاظمی کی عمر کے تعین کے لیے لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسے شیلٹر ہاؤس بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا تھا کہ اگر لڑکی عمر 18 سال ہوئی تو اسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دیں گے۔اب اطلاعات ہیں کہ پولیس نے کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی نمرہ کاظمی کا میڈیکل ٹیسٹ کرا لیا ہے اور میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں بھی جمع کروا دی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق نمرہ کاظمی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے۔

ملزم نجیب شاہ رخ کے وکیل کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آچکی ہے لہذا مقدمہ ختم کیا جائے۔ دوسری جانب نمرہ کاظمی کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.