سوشل ایشوز

قتل کی دھمکی دے کر گھریلو ملازمہ سے مسلسل زیادتی کا انکشاف

پنجاب کے شہر کامونکی میں اوباش شخص کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دے کر گھریلو  ملازمہ کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کامونکی میں ڈیرہ امیر افضل کی 19 سالہ امن جاوید محلہ بلال پارک کے بلال انصاری کے گھر کام کرتی تھی، ڈیڑھ ماہ قبل بلال نے تشدد کرتے ہوئے اسے زبردستی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں قتل کردینے کی دھمکیاں دیں۔خوف کی وجہ سے لڑکی نے زبان نہ کھولی تو ملزم بلال بار بار اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی حاملہ ہوگئی تو اس نے اپنی والدہ کو بتایا جس نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جارہا ہے اور واقعہ کی تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.