سوشل ایشوز

سسر نے بات ماننے سے انکار پر بہو کو کلہاڑی سے قتل کر دیا

سرگودھا میں سسر نے بہو کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا،آسٹریلیا کی شہریت رکھنے والی مقتولہ بچوں کے ساتھ آسٹریلیا جانےکی خواہشمند تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا،خاتون کا شوہر روزی گار کے سلسلے میں بحرین میں مقیم ہے۔مقتولہ کے پاس آسٹریلیا کی شہریت بھی تھی،جس پر خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ آسٹریلیا جانا چاہتی تھی جب کہ سسر، بہو  بچوں کے جانے پر راضی نہیں تھے۔

اسی رنجش پرملزم نے بہو کو قتل کرکے گرفتاری پیش کردی، پولیس کا کہنا ہےکہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، واقعےکی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.