سوشل ایشوز

36 لاکھ واپس کیوں مانگے؟ خالہ نے بھانجے کو ہی اغوا کر لیا

فیصل آباد میں 36 لاکھ روپے کی رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر خالہ نے شوہر کے ساتھ مل کر 10 سالہ بھانجے کو اغوا کر لیا۔ 

پولیس کے مطابق رضا آباد کے رہائشی جمیل کا 10 سالہ بیٹا ہفتے کے روز اسکول میں فیس جمع کرانے گیا جسے واپسی پر اغواکر لیا گیا۔پولیس نے  مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی اور  اگلے ہی روز  سراغ لگا کر بچے کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق بچے کو اغوا کرنے والی اس کی سگی خالہ اور  اس کا شوہر تھے جنہوں نے مغوی بچے کے والد کی 36 لاکھ کی رقم ادا کرنا تھی اور  رقم کی واپسی کے لیے بچے کو اغوا کیا  تاہم کسی بھی تاوان کی رقم طلب کرنے سے قبل ہی پکڑے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.