سوشل ایشوز

ماموں نے ساس سے مل کر 10 سالہ بھانجی قتل کر دی

پشاور کے نواحی علاقے شہیدآباد میں سفاک ملزم نے اپنی بھانجی کو بے دردی سے قتل کیا اور بوری میں بند کرکے گندگی کے ڈھیر میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ساجد نے اپنی ساس کے ساتھ مل کر بچی کو قتل کیا اور خاتون  نے قتل  میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ بچی نے اسے اور ملزم ساجد کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا، کسی کو بتانے کے ڈر سے بچی کو تیزدھار آلے سے قتل کیا۔واقعےکے بعد علاقہ مکینوں نے بچی کے اندوہناک قتل پر غم و غصے کا اظہار کیا اور ملزمان کی گرفتاری یقینی  بنانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.