رکشا چلانے والی 17 سالہ لڑکی کو مکان دینے کا اعلان
مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان سے شہر قائد کی باہمت خاتون کیلئے سندھ حکومت میدان میں آگئی
کراچی کےعلاقےڈرگ روڈ کی 17 سالہ علیشہ نامی خاتون کی خبرچلائی تھی جسمیں وہ مہنگائی اوربیروزگاری سےپریشان سےہوکراپنے والد کا ساتھ دینےکیلئےرکشہ چلانے پرمجبورتھی۔ وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی نواب علی وسان نےکم عمرلڑکی علیشہ سےرابطہ کرلیا اورہرممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نےکہا کہ بینظیرہاؤسنگ اسکیم میں مکان بناکردیں گےتاکہ بچی کا مستقبل روشن ہوسکے۔
اس موقع پرعلیشہ نےکہا کہ میری آوازکوآپ لوگوں نےاعلیٰ حکام تک پہنچایا جس پرمیں سندھ حکومت اورآپکی شکرگزارہوں۔ ڈرگ روڈ کی رہائشی علیشہ گھرکی سب سےچھوٹی بیٹی ہیں اورنکا کوئی بھائی نہیں ہے اوروہ اپنےوالد کا خواب پورا کرتےہوئےان کا بیٹا بن کرمعاشرتی روایات کوخاطرمیں لائےبغیررکشا چلا رہی تھیں تاکہ معاشی مشکلات کودورکیا جاسکے۔
علیشہ نےرکشہ چلانےسےمتعلق بتایا تھا کہ تعلیم صرف آٹھ جماعت تک حاصل کرسکی اورمختلف فیکٹریوں میں چند ہزارکی ملازمت کی پیشکش کےسوا روزگارکا کوئی وسیلہ نہیں تھا جبکہ خاندان والوں نےبھی کوئی مدد نہیں کی اوران کھٹن حالات کودیکھتےہوئےاس نےرکشا چلانےکا عزم کیا۔ واضح رہےکہ علیشہ دوکمروں کےکرائےکےمکان میں اپنی والدہ اورغیرشادی شدہ بہن کےساتھ رہتی ہےجبکہ 4 بہنوں کی شادی ہوچکی ہےجواپنےگھروں میں خوش ہیں۔