سوشل ایشوز
کم عمرلڑکی کی شادی،ماں اوردولہا گرفتار
کم عمرلڑکی کا پیسوں کےعوض زبردستی نکاح کرانےوالی لڑکی کی ماں اوردولہا کوگرفتارکرلیا
کراچی کےعلاقےسچل غازی گوٹھ میں پولیس نےکارروائی کرتےہوئےکم عمرلڑکی کا پیسوں کےعوض زبردستی نکاح کرانےوالی لڑکی کی ماں اوردولہا کوگرفتارکرلیا۔ پولیس نےسچل غازی گوٹھ میں کم عمرلڑکی کےنکاح کرانےمیں ملوث لڑکی کی ماں اوردولہا کوگرفتارکرکےکم عمرلڑکی کوبازیاب کرا لیا۔ مدعی جلیل احمد نےپولیس کواپنی سابقہ بیوی کےخلاف اپنی کم عمربیٹی کی زبردستی شادی کی شکایت کی تھی۔ گرفتارملزمہ کوثرنےدوسرے شوہرکےبھتیجےسےاپنی کم عمربیٹی کا نکاح کروایا تھا۔ بازیاب لڑکی نےپولیس کوبتایا ہےکہ والدہ نےپیسوں کی خاطرزبردستی نکاح کروایا تھا۔