سوشل ایشوز

سیاح خاتون سے زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

وادی کالام میں مہوڈنڈ جھیل کے قریب ٹینٹ میں سیاح خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش،پولیس نےملزم کو گرفتار کر لیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے سیاح متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 اور 19 جون کی درمیانی شب چاقو تھامے نامعلوم شخص ہوٹل مالک کی ایما پر ہمارے ٹینٹ میں داخل ہوا اور زیادتی کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ مزاحمت پر نامعلوم شخص نے حملہ کر کے مجھے زخمی کردیا تاہم شور مچانے پر لوگ جمع ہو گئے اور ملزم فرار ہو گیا۔تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم اور ہوٹل مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.