سوشل ایشوز

نئے کپڑے نہ دلانے پر سنگدل بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

گوجرانوالا میں پتھر دل بیٹے نے ماں کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا،بہن بچانے آئی تو اسے بھی زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ  گوجرانوالا کے علاقے گرجاکھ میں پیش آیا،مقتولہ خاتون پروین اختر کا شوہر وفات پا چکا ہے،خاتون محنت مزدوری سے اپنا گھرچلاتی تھی ،ملزم علی حیدرکام کاج کرنے کے بجائے والدہ سے پیسے لے کر گزارہ کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ماں سے نئے کپڑے خرید کر دلانے کا تقاضا کیا تھا،والدہ نے کہا کہ اس کے پاس پیسے نہیں، جس پر ملزم طیش میں آ گیا اور والدہ کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا جبکہ بہن کے چھڑوانے پر اس کو ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.