سوشل ایشوز

مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی قلت

ادویہ سازادارے کےمطابق بخارکی گولی اورخون پتلا کرنےوالی دوا سمیت 41 ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے

لاہورکی مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ادویہ سازادارے کےمطابق بخارکی گولی اورخون پتلا کرنےوالی دوا سمیت 41 ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ صدرپی پی ایم اے منصوردلاورکا کہنا ہے کہ بخارکی گولی پرخرچہ 2 روپے 35 پیسے آتا ہے، بازارمیں بخارکی گولی 1 روپے 90 پیسےکی بیچنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 6 ماہ پرانےخام مال سےدوائیں بنارہےہیں، جواب ختم ہوگیا ہے،دوائیں بنانےکا 94 فیصد خام مال باہرسے آتا ہے، دواؤں کی کمی سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوا ساز ادارے ڈالرکے 158 روپے والے ریٹ پر دوا بنارہےہیں،پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں آسمان سےباتیں کررہی ہیں۔ منصوردلاورنےکہا کہ دوا کی قیمتیں ڈریپ کا ادارہ مقررکرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.