سوشل ایشوز
8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل؛لاش کھیت سے برآمد
صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں لاپتہ بچے کی لاش کماد کی فصل سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مونگ کے قریب کماد کی فصل سے آٹھ سالہ بچےکی لاش ملی ہے، مقامی زمیندارکا بیٹاگزشتہ روزسے لاپتہ تھا۔
لواحقین نے الزام عائد کیا کہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور جائے حادثے سے شواہد جمع کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زیادتی کے معاملے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔