سوشل ایشوز

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو کتنی سزا ملی؟

لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کی سزا کیخلاف اپیل خارج کر دی اور 6 ماہ کی قید اور  5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی۔

ملزم غلام حسین کو  پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر 20 اکتوبر 2020ءکو مجسٹریٹ نے سزا سنائی تھی۔

سیشن عدالت نے 22 دسمبر 2021ء کو غلام حسین کی اپیل خارج کرتے ہوئے مجسٹریٹ کی جانب سے دی گئی سزا بحال رکھی تھی جس کیخلاف  غلام حسین نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

4 فروری کو غلام حسین کو گرفتار کرلیا گیا تھا،ملزم کے وکیل کا مؤقف تھا کہ اس کیس میں سزا دینے کا اختیار فیملی عدالت کے پاس ہے مجسٹریٹ کے پاس نہیں  جبکہ سرکاری وکیل نے بتایاکہ مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق سزا دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.