پولیس اسٹیشن میں خاتون ڈاکٹر پرتشدد،ایس ایچ او معطل
ایس ایچ اوکےسامنےلیڈی ڈاکٹرپرہونےوالےتشدد کےواقعےپرایس ایچ اوکو عہدے سےہٹا دیا ہے
پولیس اسٹیشن میں خاتون ڈاکٹر پرتشدد،ایس ایچ او معطل،رپورٹس کے مطابق بہاولنگرپولیس نےپولیس اسٹیشن میں ایس ایچ اوکےسامنےلیڈی ڈاکٹرپرہونےوالےتشدد کےواقعےپرایس ایچ اوکو عہدے سےہٹا دیا ہے۔ پنجاب پولیس نےاپنےآفیشل اکاؤنٹ پرسلسلہ وارٹوئٹس کیےہیں ،جس میں کہا گیا ہےکہ ایس ایچ او کوعہدے سےہٹا کرکارروائی کےلیےانکوائری کی جارہی ہے۔ پنجاب پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ یہ واقعہ خاتون لیڈی ڈاکٹراوران کےشوہرکےمابین لڑائی جھگڑے کا معاملہ تھا جس پرفریقین کوپولیس نےبات چیت کےلیےبلایا تھا۔
یہ واقعہ خاتون لیڈی ڈاکٹر اور انکے شوہر کےمابین لڑائی جھگڑے کا معاملہ تھا جس پردونوں فریقین کو پولیس نے بات چیت کے لیے بلایا۔شوہرخود نہ آیا تاہم شوہر کے کزن عدیل نے تلخ کلامی پرلیڈی ڈاکٹر پر تشدد شروع کردیا۔پولیس نےعدیل پر مقدمہ درج کرکے اسے فوری گرفتارکرلیا،جو جیل جا چکا ہے1/2 https://t.co/YcMvsFfPn2
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) June 29, 2022
پولیس نےکہا کہ شوہرخود نہ آیا تاہم اس کےکزن عدیل نےتلخ کلامی پرلیڈی ڈاکٹرپرتشدد شروع کردیا۔ پولیس نےعدیل پرمقدمہ درج کرکےاسےفوری گرفتارکرلیا ہے،جوجیل جاچکا ہے۔ خیال رہےکہ پنجاب کےضلع بہاولنگرکےعلاقے ہارون آباد کےایس ایچ اوکےآفس میں ایک شخص نےمریم حسین نامی لیڈی ڈاکٹرکوتشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔
دوسری جانب تشدد کا شکارہونےوالی لیڈی ڈاکٹرمریم حسین کا ویڈیو پیغام بھی سامنےہےجس میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے شوہرکےساتھ نجی معاملات کی وجہ سےان کےکہنےپرمجھے 24 جون کوہارون آباد پولیس اسٹیشن میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔