سوشل ایشوز

جعلی معذوری کا بہانہ بناکربھیک مانگنےوالے پکڑے گئے

ترجمان ٹریفک پولیس کےمطابق ملزم بازوؤں کوقمیض میں چھپاکرمعذوری کا بہانہ بناکربھیک مانگتا تھا

مال روڈ پروارڈنزنےجعلی معذوری کا بہانہ بناکربھیک مانگنےوالےنوسربازکودھرلیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کےمطابق ملزم بازوؤں کوقمیض میں چھپاکرمعذوری کا بہانہ بناکربھیک مانگتا تھا۔ مشکوک حرکات وسکنات پرنوسربازکوچیک کیاگیا۔ سی ٹی اولاہورنےسگنلزپرگداگروں کے خلاف کارروائی کےلئےتمام ڈویژنل افسران اورسرکل افسران کوہدایات کرتےہوئےکہا کہ سگنلزخصوصاً مال روڈ پربھکاریوں اورگدگروں کو ہٹایا جائے، شہری ایسےعناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں،آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئےنہیں۔

منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر بلکہ حادثات کا اندیشہ بھی رہتا ہے، ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا، حوصلہ شکنی سے نہ صرف معاشرے میں بہتری بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی، غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا جرم ہے، بھیس بدل کر بھیک مانگنے والوں کےخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ سی ٹی او نے عوام سے گداگری جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے کےلئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دینے کی اپیل بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.