سوشل ایشوز

ڈاکٹر نوشین کاظمی کی ڈی این اے رپورٹ جاری کر دی گئی

طالبہ کے کپڑوں، جسم اور ملنے والی رسی سے کسی اور کا ڈی این اے نہیں ملا، کمرے،کپڑوں اور رسی سے ملنے والے بال بھی ڈاکٹر نوشین کے ہی ہیں

لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نوشین کاظمی کی ڈی این اے رپوٹ جاری کردی گئی اس میں حیران کن انکشافات ہونے پر کیس نے نیا رخ لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نوشین کی پھندہ لگی لاش گزشتہ سال 24 نومبر کو ہاسٹل کے کمرے سے ملی تھی۔ ڈی این اے رپورٹ کے مطابق طالبہ کے کپڑوں، جسم اور ملنے والی رسی سے کسی اور کا ڈی این اے نہیں ملا، کمرے،کپڑوں اور رسی سے ملنے والے بال بھی ڈاکٹر نوشین کے ہی ہیں۔ ڈی این اے رپورٹ جوڈیشل انکوائری کرنے والے جج کی عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.