سوشل ایشوز

غنڈہ راج کے بعد ڈاکو راج، پولیس سرپرست بن گئی، ایک ہی دن میں لاکھوں روپے چھین گئے

ایک ہی دن میں 18 لاکھ لٹ گئے، مزاحمت پر شہری قتل، ملزم موقع سے فرار، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی

صوبائی دارالحکومت میں محکمہ پولیس کی نا اہلی کے باعث غنڈہ راج کے بعد ڈاکو راج قائم ، ایک ہی دن میں لاکھوں روپے چھین گئے ، پولیس ملازمین سرپرست بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں سے ڈاکوئوں نے دن دیہڑے شہریوں کو لوٹ کر لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے گجومتہ میں ایک شہری شاہد بینک سے 10لاکھ روپے نکلواکرجارہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر رقم لوٹ لی اور مزاحمت پر گولی مارکر قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ دوسری جانب ملت پارک میں بھی موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک شخص سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ 2 ڈاکوں نے شہری سے 8 لاکھ روپے لوٹے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.