سوشل ایشوز

دن دیہاڑے خاتون کو اغواء کرنے کی واردات، پولیس تاحال سراغ لگانے میں ناکام

مسلح ڈاکو خاتون کو اسی کی گاڑی میں اغوا کرکے تقریبا پون گھنٹہ سڑکوں پرگھومتے رہے، اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا

لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں گذشتہ روز ہونے والے واقع دن دیہاڑے خاتون کو اغواء کرنے کی واردات، پولیس تاحال سراغ لگانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیفنس کے علاقے میں خاتون دفتر سے نکل کر اپنی کار میں بیٹھیں تو ایک ملزم خاتون کی کار میں گھس گیا۔ خاتون نے باہر نکلنا چاہا تو دوسرے ملزم نے زبردستی اندر دھکیل دیا اور دونوں گاڑی دوڑا کرلے گئے۔ مسلح ڈاکو خاتون کو اسی کی گاڑی میں اغوا کرکے تقریبا پون گھنٹہ سڑکوں پرگھومتے رہے، اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ڈاکو جس کار میں آئے تھے وہ فیصل آباد سے چھینی گئی تھی، ڈاکو مغوی خاتون کو اتارکر جس طرف فرار ہوئے اس کی ویڈیوز نہ ملنے سے تحقیقات میں مشکل پیش آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.