سوشل ایشوز

پولیس ان ایکشن، خاتون کو اغواء اور کارچھیننے والے ملزم گرفتار

خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم عبداللہ بیدیاں روڈ سے گرفتار کیا گیا' ملزم کا تعلق راولپنڈی کے کار چور گینگ بلال صابر سے ہے،

پولیس ان ایکشن ، لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش اور کار چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم عبداللہ بیدیاں روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق راولپنڈی کے کار چور گینگ بلال صابر سے ہے، ملزم سے کار برآمد کرلی ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کی کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کو کار سمیت اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی سامنے آئی تھی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.