سوشل ایشوز

کراچی میں خاتون کی تذلیل اور بدترین تشدد کا معاملہ، گارڈ گرفتار

گارڈ کو خاتون پر ہاتھ اٹھانے اور تشدد کی جرات کیسے ہوئی؟ اس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے

کراچی میںخاتون کی تذلیل اور بدترین تشدد کا معاملہ، گارڈ گرفتار’ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17 میں خاتون کی سرعام تذلیل اور بدترین تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی گارڈ کی خاتون سے کسی بات پر بحث ہوئی جس پر گارڈ نے خاتون کو تھپڑ ماردیا، تھپڑ لگنے سے خاتون زمین پر گرگئی،گارڈ نے اس پر بھی بس نہ کیا اور اس پر لاتوں سے تشدد کرتا رہا جس سے خاتون بے ہوش ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گلستان جوہر میں خاتون پرسکیورٹی گارڈ کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس چیف کو گارڈ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ گارڈ کو خاتون پر ہاتھ اٹھانے اور تشدد کی جرات کیسے ہوئی؟ اس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔پولیس نے تشدد میں ملوث گارڈ کو گرفتار کرلیا ہے، واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.