سوشل ایشوز

کراچی میں ہونیوالی بارشوں نے ترقیاتی کاموں کا پول کھول دیا

شہر میں یونیورسٹی روڈ، گولیمار ، رضویہ، بڑا بورڈ، سائٹ ایریا، اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں زبوں حالی کا شکار ہیں

کراچی میں ایک ماہ کے دوران ہونے والی بارشوں نے ترقیاتی کاموں کا پول کھول دیا ہے ، تباہ حال سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے ٹریفک حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون کے اسپیلز سے سڑکوں پر نمائشی مرمتی کام کی اصلیت سامنے آگئی ہے، بارشوں کے بعد شہر کی بیشتر سڑکیں استعمال کے قابل نہیں رہیں، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے سب سے زیادہ متاثر موٹرسائیکل سوار نظر آتے ہیں۔ تباہ حال سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے ٹریفک حادثات کا بھی سبب بن رہے ہیں، شہر میں یونیورسٹی روڈ، گولیمار ، رضویہ، بڑا بورڈ، سائٹ ایریا، اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں زبوں حالی کا شکار ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں کی تباہ حالی کا ملبہ سابقہ وفاقی حکومت پر ڈال دیا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ سندھ کابینہ نے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے ایک ارب روپے کے ایم سی کو دینے کی منظوری دی ہے جب کہ 10 ارب روپیکا انتظام کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس نے بھی بتایا ہے کہ شہر بھر میں 97 سڑکیں 145 مقامات پر خراب ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے سڑکوں کی فوری مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ کو باقاعدہ طور پر مکتوب ارسال کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.