سوشل ایشوز

طالبہ پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے ملزمہ ماہم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے جبکہ 4 ملزمان اصغر، مصطفی ، طیب اور فیضان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

فیصل آباد میں عدالت نے طالبہ پر انسانیت سوز تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم شیخ دانش کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ اس سے قبل مقدمے میں نامزد ملزمہ ماہم سمیت 5 ملزمان علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمہ ماہم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دیا جب کہ 4 ملزمان اصغر، مصطفی ، طیب اور فیضان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ لڑکی پر تشدد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اس کے بال اور بھنویں کاٹنے کے بعد جوتے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا۔ پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد لڑکی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کی سہیلی کا باپ شادی پر زوردے رہا تھا، انکار پر تشدد کیا، سرکے بال،بھنویں کاٹ دیں اور جوتے چاٹنے پر مجبورکیا، لڑکی کے بیان کے مطابق جنسی ہراساں بھی کیا گیا اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.