سوشل ایشوز

ایک ہفتہ کے دوران بچی سمیت 9 خواتین کا قتل، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا

خواتین کے قتل کے واقعات گھریلو ناچاقی اور غیرت کے نام پر سامنے آئے، خواتین کے قتل کے کیسز کے مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج ہیں

پشاور میں خواتین کے قتل کے واقعات کم نہ ہوسکے،گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بچی سمیت 9 خواتین کو قتل کردیا گیا جس کے بعد ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالہ سے پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بچی سمیت 9 خواتین کو قتل کیا گیا، داد زئی،متنی، شاہ پور، خزانہ اور ریگی میں خواتین کے قتل کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ دادزئی میں ایک ہفتے کے دوران 4 خواتین قتل کی گئیں، اسی طرح ہشنگری میں دو فریقین کے مابین فائرنگ میں ایک بچی جاں بحق ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کے قتل کے واقعات گھریلو ناچاقی اور غیرت کے نام پر سامنے آئے، خواتین کے قتل کے کیسز کے مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج ہیں، پولیس نے واقعات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.