سوشل ایشوز

تھانے کی سیڑھیوں سے گر کر سابق ایس ایچ او کی موت، لمحہ فکریہ

شفیق شاہ تھانے کی سیڑھیوں سے اتر رہے تھے کہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گرگئے، جس سے موقع پر ہی ان کی موت واقع ہوگئی

کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مدینہ کالونی تھانے کی سیڑھیوں سے گر کر سابق ایس ایچ او کا جاں بحق ہو جانا ایک لمحہ فکریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس بلدیہ کیپٹن ریٹائرڈ فیضان احمد کا کہنا تھا کہ 56 سالہ پولیس انسپکٹر شفیق شاہ بلدیہ ٹاؤن کے مدینہ کالونی تھانے کے شعبہ انویسٹی گیشن میں تعینات تھے۔ کیپٹن ریٹائرڈ فیضان احمد کے مطابق متوفی انسپکٹر شفیق شاہ تھانے سے متصل پولیس کواٹرز میں ہی رہائش پذیر تھے جنہیں دو سال قبل فالج کا اٹیک ہوا تھا جس سے وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے تھے۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق پیر کی شام شفیق شاہ تھانے کی سیڑھیوں سے اتر رہے تھے کہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گرگئے، جس سے موقع پر ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔ فیضان احمد کے مطابق بعد ازاں پولیس افسر کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی، متوفی کشمیر سے تعلق رکھتے تھے اور اس سے قبل ایک تھانے میں ایس ایچ او کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.