سوشل ایشوز

فیصل آباد میں انوکھی واردات، کیش وین کا ڈرائیور کروڑوں روپے لیکر فرار

گاڑی میں 4کروڑ 86 لاکھ کی رقم موجود تھی جبکہ ڈرائیور کیش وین 109 چک کے قریب چھوڑ کر رقم سمیت غائب ہو گیا: پولیس

فیصل آباد میں انوکھی واردات، کیش وین کا ڈرائیور کروڑوں روپے لیکر فرار ‘ نجی بینک تک رقم پہچانے والی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور4کروڑ86 لاکھ روپے لے کر فرارہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب بینکوں کو نقد رقم پہچانے والی سکیورٹی کمپنی کی گاڑی ایک نجی بینک کی برانچ میں کچھ رقم پہنچانے کیلئے پہنچی تو کیش وین کے گارڈز بینک کے اندر گئے تو ڈرائیور گاڑی بھگا لے گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 4کروڑ 86 لاکھ کی رقم موجود تھی جبکہ ڈرائیور کیش وین 109 چک کے قریب چھوڑ کر رقم سمیت غائب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی کمپنی کی گاڑی برآمد کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.